تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:14

امریکی سیکرٹ سروس کے ایجنٹ شراب نوشی کے مسئلے کا شکار ہیں، کلینسی

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر جوزف کلینسی نے اعتراف کیا ہے کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹ شراب نوشی کے مسئلے کا شکار ہیں۔کانگریس کی املاک کمیٹی کے سامنے جوزف کلینسی 4مارچ کووائٹ ہاوٴس کے باہر پیش آئے واقعے کی وضاحت پیش کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کے کلچرکوتبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔ جوزف نے کہا کہ انھیں واقعے کی فوری اطلاع مل گئی تھی اوروائٹ ہاوٴس کے ناکے کوتوڑتے ہوئے اندرگھس آنے والے ایجنٹس کا احتساب کیا جائے گا۔ کانگریس ارکان نے وائٹ ہاوٴس کی نگرانی پرمامورایجنٹس کی شراب نوشی پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے واقعے کو سیکورٹی لیپس قراردیا۔ 4مارچ کونشے میں دھت 2ایجنٹس نے اپنی گاڑی صدارتی محل کے ناکے سے ٹکرادی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.