18 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:14
ایٹمی پروگرام پر ایران کیساتھ ڈیل ففٹی ففٹی ہے، امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن..........وائٹ ہاوٴس نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر رواں ماہ کے آخر تک ڈیل ہونے کا زیادہ سے زیادہ امکان ففٹی ففٹی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کا خیال ہے کہ ایران سے ایٹمی ڈیل میں اب بھی کچھ انتہائی اہم امور حل طلب ہیں۔ ادھرسوئٹزر لینڈ میں ایرانی جوہری توانائی آرگنائزیشن کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بتایا ہے، کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے مذاکرات میں نوے فیصد تکنیکی معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بیشتر امور پر باہمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ صرف ایک بڑا مسئلہ حل ہونا رہ گیا ہے، جس پر آج تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایران اور چھ عالمی طاقتیں ایرانی جوہری پروگرام پر اکتیس مارچ تک کسی ڈیل پر متفق ہونا چاہتی ہیں تاکہ یکم جولائی تک مکمل ڈیل کی جاسکے۔