تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:0

شمسی توانائی سے اُڑنے والا طیارہ میانمار پہنچ گیا

جیو نیوز - میانمار.......شمسی توانائی سے اُڑنے والا طیارہ ایس آئی 2، میانمار پہنچ گیا ہے۔ دنیا کے گرد چکر میں یہ اس کا چوتھا اسٹاپ ہے۔ طیارے نے بھارت کے شہر بنارس سے میانمار کے شہر منڈالے تک کا سفر تقریباً 13گھنٹوں میں طے کیا۔ طیارے کی لینڈنگ کے لیے ائیرپورٹ کے ارد گرد لگے کئی درخت بھی کاٹنا پڑے۔ ایس آئی ٹو اب اتوار کو چین کے لیے پرواز بھرے گا، جہاں وہ نانجنگ اور چونگ قنگ شہر میں لینڈ کرے گا۔ دنیا کے سفرمیں طیارے کو گھنٹوں کے بجائے کئی دنوں تک بھی اڑان بھرنی پڑے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کے پائلٹس آندرے بارش برگ یوگا، جبکہ برٹرینڈ پکارڈ سیلف ہائپنوسس کے ذریعے خود کو لمبی پروازوں کے لیے تیار کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.