20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:32
فلسطین کے معاملے پر اسرائیلی بیان کا جائزہ لیں گے، امریکا
جیو نیوز - واشنگٹن........امریکا نے کہا ہے کہ اقوام امتحدہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت نہ کرنے پر وہ اس معاملے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلسطینی ریاست قائم نا ہونے دینے کی کوئی بات نہیں کی۔ وہائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ اب ان کا اتحادی اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کے وعدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، ایسے میں امریکا اس معاملے پر اپنی پوزیشن کا دوبارہ جائزہ لےگا۔ ادھرامریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد فلسطینی ریاست قائم نا ہونے دینے کی کوئی بات نہیں کی۔ نیتن یاہو نے وضاحت کی کہ چھ سال پہلے انھوں نے بیان دیا تھا کہ فلسطینی ریاست کو غیر فوجی بنا کر یہودی ریاست کا درجہ دے دیا جائے گا، جو اب ممکن نظر نہیں آتا۔ اس سے پہلے اسرائیل کے عام انتخابات سے ایک دن پہلے نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ وزیراعظم بن گئے تو فلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے۔