20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:43
رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا
جیو نیوز - اوسلو........رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا، لیکن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق قطب شمالی میں مکمل سورج گرہن طویل عرصے بعد ہوگا۔ مکمل سورج گرہن کا منفرد نظارہ ناروے، ڈنمارک اور قطب شمالی کےعلاقوں میں کیا جاسکے گا، جبکہ یورپ میں بھی سورج کو 90فیصد گرہن لگے گا۔ جہاں صبح کے وقت اندھیرا چھا جائے گا۔ جبکہ مشرقی ایشیائی ممالک میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دوپہر 12بجکر 41منٹ پر ہوگا اور اس کا اختتام 4بجکر 50منٹ پر ہوگا، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لوگ سورج کو احتیاطی تدابیر کے بغیر خالی آنکھوں سے دیکھنے کا خطرہ مول نہ لیں، کیونکہ اس سے بینائی کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔