20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:15
فرانس:5 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد، باپ گرفتار
جیو نیوز - پیرس..........جنوب مغربی فرانس کے ایک قصبے سے پانچ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے بچوں کے والد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جنوب مغربی قصبے سے ایک تھرمل بیگ میں ایک نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو قریبی گھر میں ایک فریزر سے مزید چار نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے بچوں کے باپ کو حراست میں لے لیا، جبکہ ماں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت ماں گھرمیں تنہا تھا۔ عینی شاہدین نے باپ کو ایک تھرمل بیگ گھر سے باہر لے جاتے دیکھا تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔