تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:59

2015ء کا پہلا سورج گرہن ،آغاز برطانیہ سے ہوا

جیو نیوز - لندن........2015ء کے پہلے سورج گرہن کا آغاز برطانیہ سے ہوا۔ لندن کے شہریوں نے 15سال بعد سورج گرہن کا نظارہ کیا۔ سورج گرہن کے مناظر خلا میں بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کئے گئے۔ یہ قطب شمالی کا مکمل سورج گرہن ہے جو کئی سال بعد دیکھا گیا۔ برطانیہ میں جزوی سورج گرہن ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ لندن میں س نظارے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ ناروے، ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں مکمل سورج گرہن رہاجس کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجکر 50منٹ پر ہوا۔یورپین خلائی سیارے نے بھی خلا میں سورج گرہن کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.