20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:43
جاپان :امریکی سفارتخانے میں مشکوک کال کر نےوالا شخص گرفتار
جیو نیوز - ٹوکیو........جاپان میں امریکی سفارت خانے میں مشکوک کال کر نےوالا شخص پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جاپان میں موجود امریکی سفیر کیرولین کینیڈی کو امریکی سفارت خانے فون کر کے دھمکیاں دینے والا پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔ 52سالہ شخص کو پولیس تفتیش کیلئے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ تین روزہ دورے پر جاپان میں موجود ہیں۔ دو ہفتے قبل جنوبی کوریا میں امریکی سفیر پر حملہ کیا گیا تھا،جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ ان دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔