20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:59
امریکا:مسیسیپی میں درخت سے لٹکی لاش برآمد
جیو نیوز - نیویارک........امریکی ریاست مسیسیپی میں درخت سے لٹکی لاش ملنے کے بعد ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مسیسیپی کے مغربی قصبے سے ملنے والی لاش کی شناخت 54سالہ سیاہ فام شخص سے ہوئی ہے،جو دو ہفتے قبل لاپتہ ہوا تھا۔ ایف بی آئی ملنے والی لاش کی تحقیقات کر رہی ہے، یہ کسی واردات کا نتیجہ ہے یا اس سیاہ فام شخص نے خود کشی کی ہے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ دیگر حکام بھی اس ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں،7ماہ قبل ایسا ہی ایک واقعہ شمالی کیرولینا میں بھی پیش آیا تھا۔