تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:0

مقبوضہ کشمیر : ضلع سامبا کے فوجی کیمپ پر حملہ، شہری زخمی

جیو نیوز - سامبا .......مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا کے فوجی کیمپ پرمسلح افراد کے حملے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران سیکوریٹی فورسز پر حملہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں فوجی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، حملے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔حملہ آور کی تعداد دو ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔گزشتہ روز ضلع کاٹھوا کے پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.