22 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:0
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی منایا جا رہا ہے
جیو نیوز - ریوڈی جنیرو..... پانی انسان کے لئے زندگی ہے مگرافسوس کہ پانی کوضائع کرکے غفلت کے ہا تھوں انسان اپنی ہی زندگی سے کھیل رہا ہے، اسی صورتحال کو اجاگر کرنے اورپانی کے بچاؤ کے لئے 22 مارچ کودنیا بھرمیں"ورلڈ واٹرڈے" منایا جا رہا ہے۔ 21 مارچ 1992ء میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیات اور ترقی (UNCED) کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں پانی کا عالمی دن منانے کی منظوری دی گئی۔ جس کے بعد 1993ء سے ہر سال 22 مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر اس دن کی مناسبت سے سیمینارز، ورکشاپش اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گاجس میں صاف پانی کی اہمیت پر روشی ڈالی جائے گی اور انسانی حیات کیلئے پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔