22 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:16
موسمیات کا عالمی دن کل منایا جائے گا
جیو نیوز - نیویارک23........ مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔اس دن کے منانے کا مقصد موسمیاتی پیش گوئیوں میں محکمہ موسمیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور میڈیا کی توجہ محکمہ موسمیات کی جانب مبذول کراناہے ۔اس دن کے حوالے سے دنیا بھر میں محکمہ موسمیات اور وزارت ماحولیات کے زیر انتظام مختلف سیمینارز،ورکشاپس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے موسمیات کے عالمی دن کی ابتدا23مارچ 1950 سے ہوئی تھی۔سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکوں کے موسموں میں آنے والی حالیہ تبدیلی کی وجہ ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے فضا میں کیا جانے والا زہریلی گیسوں کا اضافی اخراج ہے جس سے پیدا ہونے والی گلوبل وارمنگ یا عالمی حدت آہستہ آہستہ اپنے اثرات ظاہر کر رہی ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے عالمی موسمی ادارے(ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن) کے مطابق گرین ہاوسز سے گیسوں کے اخراج کے باعث موسمی تبدیلی میں اضافہ ہوا ہے۔