22 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:16
چین کے پہاڑی علاقے کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 5 کوہ پیما ہلاک
جیو نیوز - بیجنگ........چین کے پہاڑی علاقے داہی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 5 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ چین کے شمال مشرقی شہر دالیان کے پہاڑی علاقے پر واقع جنگلات میں اچانگ آگ لگ گئی، تیز رفتار ہواؤں کے باعث آگ نے17.1 میٹر فی سیکنڈ کے حساب سے جنگلات کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ سے علاقے میں موجود 5 کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، شدید بھڑکتی ہوئی آگ پر 3 سو فائر فائٹرز نے تقریباً 5 گھنٹے میں قابو پایا۔