تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:32

سنگاپور کے پہلے وزیراعظم لی کوآن یو انتقال کرگئے

جیو نیوز - سنگاپور........سنگاپور کے پہلے وزیراعظم لی کوآن یو91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ لی کوآن یو نوآبادیاتی نظام کے بعد ایشیائی سیاست کے افق پر ابھرنے والے نامور سیاست دان سمجھے جاتے تھے۔ لی کوآن یو کے بیٹے موجودہ وزیراعظم لی سین لونگ نے ایک بیان میں گہرے دکھ کے ساتھ سنگاپور کے بانی وزیراعظم کی موت کا اعلان کیا۔ ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لی کوآئن یو اکانوے برس کی عمر میں سنگاپور جنرل اسپتال میں چل بسے، ان کی آخری رسومات کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس موقع پرعوام ان کا آخری دیدار کرسکیں گے۔ لی کوآن کو شدید نمونیا ہونے پر پانچ فروری کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ انیس سو انسٹھ سے انیس سونوے تک سنگاپور کے وزیراعظم رہے۔ اس دوران ان کی قیادت میں نو اگست انیس سو پینسٹھ کو سنگاپور نے ملائیشیا سے اتحاد ختم کرلیا اور سنگاپور خود مختارملک بن گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.