تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:0

سنگاپور: لی کوآن یو کے انتقال پرعالمی رہنماوٴں کی تعزیت

جیو نیوز - سنگاپور.........سنگا پور کے بانی رہنما اور پہلے وزیراعظم لی کوآن یو کے انتقال پرعالمی رہنماوٴں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ لی کوآن یو تاریخ کی عہد ساز شخصیت اورعظیم رہنما تھے۔ انھوں نے سنگاپورکی آزادی کا خواب دیکھا اور ان کی قیادت میں انیس سو پینسٹھ میں قائم ہونے والا سنگاپور آج دنیا کا خوشحال ملک ہے۔ وہ اپنی عوام کے سچے خادم اور غیر معمولی رہنما تھے۔ اوباما نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر لی کوآن یو کی دانشمندی کے معترف ہیں۔ انھیں جدید سنگاپور کے بانی کی حیثیت سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سابق امریکی صدر جارج بش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لی کوآن یو نے مشرق بعید کے خطے کو جدید دور میں داخل کرنے میں اہم کرداراداکیا۔ سابق صدر جارج بش سینئرکا کہنا ہے کہ اس بات پرانھیں ہمیشہ فخررہے گا کہ لی کوآن یو میرے دوست تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.