تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:15

افغانستان ، مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 13 افراد ہلاک

جیو نیوز - کابل ...... افغانستان میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ صوبہ وردک میں مسلح افراد نے ایک بس سمیت تین مسافر گاڑیوں پر اندھا دھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 13 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.