تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:31

بھارت:رانچی میں گلابی رکشے اور گلابی وردی والی خواتین

جیو نیوز - رانچی.......بھارت میں ایک بار پھر چھا گیا ہےگلاب گینگ،یہ گینگ کیا کارروائیاں کررہا ہے۔ بالی ووڈ فلم گلاب گینگ میں مادھوری نے گلابی ساڑھی میں بنایا تھا ایک گینگ،جس نے اٹھائی تھی عورتوں پر مظالم کیخلاف آواز،شاید اسی سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں گلاب گینگ۔ اس گینگ میں شامل خواتین رکشے چلا رہی ہیں۔ رکشوں کا رنگ اور خواتین ڈرائیورز کی وردی بھی گلابی ہے۔ یہ سواری مخصوص ہے صرف خواتین کیلئے تاکہ ان کی منزل ہو آسان اور سفر ہو محفوظ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.