تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:55

برازیل : بس گڑھے میں گر کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی،مسافر محفوظ

جیو نیوز - سائوپالو.......برازیل میں مسافر بس بارش کے باعث سڑک پر بننے والے گڑھے میں گر کر سیلابی ریلے میں بہہ گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق حادثہ برازیل کی جنوبی ریاست (Para) میں پیش آیا۔ جہاں بارش اور سیلاب کے باعث سڑک پر گہرا گڑھا پڑ گیا تھا۔ گڑھے میں گرنے کے بعد سیلابی ریلا بس کو بہا لے گیا۔ گڑھے میں گرنے سے پہلے ہی مسافروں نے اپنی جان بچائی، پھر سیلابی ریلے میں بہتی بس کی ویڈیو بنا لی۔ برازیل میں سوشل میڈیا پر بس حادثے کی یہ ویڈیو بہت مقبول ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.