25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:59
بھارت :بحریہ کا طیارہ جنوب مغربی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ
جیو نیوز - گوا ......بھارتی بحریہ کا ایک طیارہ ملک کے جنوب مغربی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیاہے، طیارے میں سوار پائلٹ اور آبزرو ر لاپتہ ہو گئے ۔۔بھارتی بحریہ کا نگراں طیارہ ساحلی شہرگوا کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی بحریہ کے مطابق لاپتہ ہونے والے2 اہلکاروں میں ایک پائلٹ اور ایک آبزرور شامل ہیں ،طیارے میں سوار تیسرے شخص کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، جب طیارہ معمول کے گشت کے دوران گر کر تباہ ہوا،لاپتہ افسران کی تلاش جاری ہے۔