25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:32
پاکستانی جھنڈا لہرانے پر حریت رہنماآسیہ اندرابی کیخلاف مقدمہ درج
جیو نیوز - سری نگر....... حریت رہنما آسیہ اندرابی پر بھارت کے خلاف تقریر کرنے اور پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسیہ اندرابی نے یوم پاکستان کے موقع پر سری نگر میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور پاکستانی قومی ترانہ پڑھا۔ مقبوضہ کشمیر پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آسیہ اندرابی نے ایک وڈیو میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے اور قومی ترانہ پڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔آسیہ اندرابی پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ دخترانِ مِلت تنظیم کی بانی اور کُل جماعتی حریت کانفرنس کی سرکردہ رہنما ہیں ۔