تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:45

فلپائن طالبہ کی گریڈنگ سسٹم کیخلاف تقریر،روکنے پر نئی بحث کا آغاز

جیو نیوز - منیلا......فلپائن میں گریجویشن کی طالبہ کو اپنے اسکول کے گریڈنگ سسٹم کیخلاف بولنے پرتقریرکےدوران روک دیاگیا۔فلپائن کےشہرقوزون میں گریجویشن کے طالب علموں کیلئے ایک تقریب ہوئی، جس میں ایک طالبہ ملاری نے اپنی تقریر میں اسکول کے گریڈنگ سسٹم میں ناانصافی کا ذکر کیا تو انتظامیہ نے اسے تقریر جاری رکھنے سے روک دیا۔ سوشل میڈیا پر یہ تقریر جاری ہونے کے بعداظہار رائے کی آزادی اوراسکول انتظامیہ کے رویے پرنئی بحث چھڑ گئی ہے، طلبہ تنظیموں نے ملاری کی تقریر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.