تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:59

’’جرمن مسافر طیارہ معاون پائلٹ نے گرایا‘‘فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹر

جیو نیوز - پیرس........فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا ہے کہ جرمن طیارے کے معاون پائلٹ نے طیارہ جان بوجھ کر پہاڑوں سے ٹکرایا۔ پریس کانفرنس میں فرانسیسی پراسیکیوٹر برائس روبن نے جرمن طیارے A320کے وائس ریکارڈر سے ملنے والی معلومات کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ کے کاک پٹ سے باہر نکلنے کے بعد معاون پائلٹ 28 سالہ اندرے لوبٹز نے کاک پٹ کا دروازہ نہیں کھولا اور جہاز کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے طیارہ کا رخ زمین کی جانب کردیا اور طیارہ پہاڑی علاقے میں گرا کر 150 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے، آخری لمحات میں طیارے سے عملے کے ہنگامی دروازہ کھولنے اور چیخوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں ہے۔ جرمن وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ جرمن طیارے کے معاون پائلٹ کا دہشت گردوں سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ طیارے سے متعلق انکشافات پر اسپین کے وزیر اعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جرمن مسافر طیارہ منگل کے روز اسپین سے جرمنی جاتے ہوئے فرانس کے پہاڑی سلسلے میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.