تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:32

یمن :عرب ممالک کی فضائیہ کی بمباری، 22 حوثی باغی ہلاک

جیو نیوز - صنعا.......یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب ممالک کی فضائیہ نے بمباری کرکے22 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ باغیوں کے کئی جنگی طیارے بھی مار گرائے گئے ہیں۔ سعودی اور حلیف فوجیوں فورسزکےحملوں کےبعد یمن کی تمام بندرگاہوں کو بند کردیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق یمن میں سعودی عرب کی فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ حوثی باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں خلیجی ممالک کے حصہ لینے کی بھی اطلاعات ہیں۔ عدن اور صنعا میں حوثی باغیوں پر کئی حملے کیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عدن شہر کو حوثیوں سے چھڑانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ سعودی فوجی اور سو جنگی جہازکارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار کردیے ہیں۔ ایران کی جانب سے یمن میں سعودی فضائیہ کے حملوں پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ امریکا میں سعودی سفیر عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے یمن میں صدر ہادی کی درخواست پرحوثی قبائلیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ فوجی کارروائی میں فضائی طاقت استعمال کی جا رہی ہے اور اس دیگر خیلجی ریاستوں کی حمایت بھی شامل ہے۔ مصر کی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ نے بھی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کااعلان کردیا ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر بری، فضائی اور سمندری مدد فراہم کی جائے گی۔ عرب لیگ نے بھی یمن میں فوجی کارروائیوں پر حمایت کا یقین دلایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.