تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 21:43

نیویارک کےعلاقے مین ہٹن کی عمارت میں آگ لگ گئی، 12زخمی

جیو نیوز - نیویارک..........امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ کے سبب عمارت کا ایک حصہ گرگیا ہے۔ جس میں ابتدائی طور پر 12افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جلد اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ فائر فائٹرز بر وقت پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق عمارت میں ایک جاپانی ریسٹورنٹ بھی واقع ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.