تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:0

ارتھ آور کا آغاز سب سے پہلے آسٹریلیا میں ہوا

جیو نیوز - سڈنی.......کرہ ارض پر ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے آج دنیا بھر میں ارتھ آور منایا جارہا ہے۔ارتھ آور کا آغاز سب سے پہلے آسٹریلیا میں ہوا۔ سڈنی کے ہاربر برج اور اوپیرا ہاؤس سمیت پورے آسٹریلیا میں اہم مقامات پر لائٹیں رات کے ساڑھے آٹھ بجتے ہی ایک گھنٹے کے لیے بند کردی گئیں۔ قدرتی ماحول کے تحفظ کی عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف کے زیر اہتمام دنیا بھر میں لاکھوں لوگ آج غیرضروری لائٹیں بند کرکے ارتھ آور میں حصہ لیں گے اور زمین سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے۔ زمین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے یہ دن ہر سال مارچ کے آخری ہفتے کومنایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.