تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:31

عدن میں تین دن کے دوران 61 افراد ہلاک، 200 سے زیادہ زخمی

جیو نیوز - عدن.......یمن کے شہر عدن میں خانہ جنگی جاری ہے، تین دن کی لڑائی میں 61 افراد ہلاک اور دو سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ صورتحال پر غور کے لیے مصر میں عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس جاری ہے، جس میں عرب سربراہان نے فیصلہ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کے ہتھیار ڈالنے تک کارروائی جاری رہے گی۔یمن میں مسسلسل تیسرے روز بھی سعودی عرب اور اتحادی فورسز کی جانب سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں 61افراد ہلاک جبکہ 200سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ باغیوں کے عسکری سامان کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیاہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایاجارہا ہےکہ سعودی فضائیہ کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ نے بھی دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے جاری رہیں گے، یمن کے شہریوں کو حوثیوں کے ہاتھوں نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.