تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:59

یمن میں عرب اتحاد کے تازہ فضائی حملے، 15 باغی ہلاک

جیو نیوز - صنعا........یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحاد کے تازہ فضائی حملوں میں پندرہ باغی مارے گئے جبکہ صنعا ائر پورٹ کا رن وے بھی تباہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق آج بھی عرب اتحاد نے یمن کے دارلحکومت صنعا میں باغی گروپ ری پبلکن گارڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ۔ حملے میں پندرہ افراد مارے گئے ، یمن کے ملٹری اسپتال میں بارہ لاشیں اور اٹھارہ زخمی لائے گئے۔ نیوز ایجنسی کےمطابق چار دن سے جاری بمباری میں پہلی بار صنعا ایئر پورٹ کے رن وے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ، یہ کارروائی اقوام متحدہ کے عملے کے صنعا سے نکلنے کے بعد کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.