تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:59

جدید سنگا پور کے معمار لی کوان یو کی آخری رسومات ادا

جیو نیوز - سنگاپور.........جدید سنگا پور کے معمار لی کوان یو کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں ۔ شدید بارش کے باوجود کئی عالمی رہنماؤں اور ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ لی کوان یو کا تابوت سنگا پور کے قومی پرچم میں لپیٹ کر نیشنل یونی ورسٹی کے ثقافتی مرکز میں لایا گیا ۔ راستے میں انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی جبکہ فضا میں لڑاکا طیارے بھی پرواز کرتے رہے ۔ لی کوان یو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ آخری رسومات میں کئی عالمی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، انڈونیشیا کے صدر ، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم اور برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ ولیم ہیگ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.