تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:31

فرانس:جرمن طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش جاری

جیو نیوز - پیرس.........فرانس میں گرنے والے جرمن طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا بلیک باکس طیارے میں کسی ممکنہ تکنیکی خرابی کا پتا دے سکتا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فرانس کے جنوبی علاقے کے پہاڑوں میں جرمن طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش جاری ہے، تفتیش کار اب تک کاک پٹ وائس ریکارڈر کی مدد سے معاون پائلٹ کے حادثے میں ملوث ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں تاہم تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے بلیک باکس کی مدد سے طیارے میں کسی ممکنہ تکنیکی خرابی بھی سامنے آسکتی، جس سے تفتیش کا رخ مکمل تبدیل ہو سکتا ہے، جرمن طیارہ حادثے میں 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.