تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:0

فرانس؛خیبرپختونخوا کے شوکت یوسفزئی کے اعزاز میں عشائیہ

جیو نیوز - پیرس........خیبرپختونخوا کے وزیرصحت شوکت یوسفزئی کے اعزاز میں تحریک انصاف کے رہنماوں کا عشائیہ، پی ٹی آئی فرانس کے رہنماوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عشائیے کا اہتمام تحریک انصاف فرانس کے رہنماوں سعید ملک، اصغر برہان ملک اور چودھری گلزار لنگڑیال نے کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپٹ انتخابی نظام اور کرپشن کے خلاف دھرنے دیے، تو پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنی کرپشن چھپانے کے لیے متحد ہوگئے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاستدانوں کی نیت صاف ہو تو ملک قرضوں کے بوجھ سےنکل سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.