30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:38
یمن: حوثیوں پرفضائی کارروائیاں جاری،مزید 21ہلاک
جیو نیوز - صنعا.......یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی حوثیوں پرفضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کے ساتھ بھارت نےبھی یمن میں پھنسے اپنےشہریوں کی واپسی کیلیےکوششیں تیز کردی ہیں۔ چینی شہریوں کو وطن واپس بلوالیا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یمن کےدارالحکومت صنعا میں بمباری اور دھماکوں کاسلسلہ جاری رہا۔ حجہ صوبے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر سعودی فضائیہ کے حملے میں 21افراد مارے گئے۔ دوسری طرف مختلف ممالک یمن میں پھنسےاپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہناہے کہ بھارت اپنے 500شہریوں کی جلد ازجلد واپسی کیلئےفضائی، زمینی اور بحری راستےاستعمال کررہا ہے۔ صنعا سے گذشتہ روز بھی 80 بھارتی شہریوں کو نکالا گیا تھا۔ سمندری راستے سےشہریوں کے انخلا کیلئے بحری جہازبھیجا جارہا ہے۔ یمن میں موجودچین کے449 شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔