30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 20:4
امریکا:این ایس اے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش،ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - واشنگٹن.......میری لینڈ میں واقع امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے مرکزی دفتر میں دو افراد نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی،تاہم ایجنسی کے ایک پولیس افسر نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ایف بی آئی نے پیر کو بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں،اس سلسلے میں این ایس اے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔