تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 22:21

جنوب مغربی ایشیا کا عرب ملک یمن، قدیم تہذیبوں کا مسکن

جیو نیوز - صنعا.........اِن دنوں یمن کی بگڑتی صورتحال عالمی خبروں میں سب سے نمایاں ہے، اس ملک میں آخر کیا وجوہات ہوئیں کی یہ عالمی منظر نامے میں ایک دم نمایاں ہوگیا؟ یمن جنوب مغربی ایشیاء کے عرب ممالک میں شامل ہے اور اس کی تہذیب ہزاروں سال پر پھیلی ہوئی ہے۔ یمن کا دارالحکومت صنعا ڈھائی ہزار سال قدیم شہر ہے۔ نقشے میں دیکھا جائے تو ایران ، عراق، شام اور لبنان تک ہم خیال ریاستوں کی ایک پٹی نظر آتی ہے جوسعودی عرب کے شمال میں ہیں۔ ایسی صورتحال میں یمن جو کہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے وہاں بھی شمالی پٹی کی سی کیفیت نظر آئے تو سعودی عرب کا تشویش میں مبتلا ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ پھر پریشانی اس لیے بھی مزید بڑھتی ہے کہ یمن کی بندرگاہ عدن کے پاس ہے، وہ آبی راستہ ہے جسے باب المندب کہا جاتا ہے اور یہاں سے روزانہ 40 لاکھ بیرل تیل کی دنیا بھر میں سپلائی کی جاتی ہے۔ مسائل تو پہلے بھی رہے ہیں لیکن حالیہ مسئلہ شروع ہوا گزشتہ برس جب حوثی قبائل نے وفاقی اقتدار میں حصہ دینے کا وعدہ وفا نہ ہونے پر بغاوت کردی اور دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرلیا۔ صدر منصور ہادی جان بچا کر سعودی عرب پہنچ گئے اور سعودی حکومت نے منصور ہادی کی حکومت بحال کرانے کے لیے کمر کس لی اور پھر اس کے بعد کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ایسی صورتحال میں خدشہ ہے کہ لڑائی بڑھی تو یہ خطے کی بڑی طاقتوں کو اس میں گھسیٹ لے گی اور القاعدہ اور دولت اسلامیہ جیسی انتہا پسند تنظیموں کو اس سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.