1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:47
یمن: فیکٹری پر سعودی فضائی کارروائی، ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی
جیو نیوز - حدیدہ.........یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں واقع ڈیری فیکٹری میں سعودی فضائی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی فورسز کے حملوں میں یہ اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ ڈیری فیکٹری کے آس پاس کے رہائشیوں کے مطابق یہ فیکٹری باغیوں کے حامی عسکری کیمپ کے نزدیک واقع ہے۔ میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت مزدوروں پر مشتمل ہے ۔ اس حملے میں ایک فیول ڈپو بھی تباہ ہوا۔ اس کے علاوہ یمن کے صوبے حجہ میں بندرگاہ پر قائم کوسٹل ڈیفنس اسٹیشن پر حملے میں 6 فوجی مارے گئے۔ صنعا اور صعدہ میں بھی باغیوں نے سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔