تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:3

راجھستان میں اونٹ ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد

جیو نیوز - راجھستان..........بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے کے ذبیحے پر پابندی کے بعد ریاست راجھستان نے اونٹ ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی ریاست راجھستان میں اونٹوں کی تعداد میں بتدریج کمی کے بعد ریاستی اسمبلی نے یہ فیصلہ کیا ہے اور اسمبلی میں اس حوالے سے ایک بل پیش کیا گیا ہے،جس کی خلاف ورزی کرنے والے کو 5 سال کی جیل اور دس ہزار جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا۔ گزشتہ سال اونٹ اور اس کے گوشت کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کیلئے اونٹ کو ریاست کیلئے اہم جانور تسلیم کیا گیا تھا۔راجھستان میں اونٹ سرحدوں پر گشت اور سیاحت کے کام آتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.