1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:31
کوئی پیغام لےکر گیا ہوں نہ لےکر واپس آیا ہوں،برطانوی ہائی کمشنر
جیو نیوز - اسلام آباد........برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ کوئی پیغام لےکر گیا ہوں نہ لےکر واپس آیا ہوں، ایم کیو ایم سے متعلق معلومات کے لیے لندن میٹرو پولیٹن پولیس سے رابطہ کریں، لندن اور فرانس چھٹیاں گزارنے گیا تھا، وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی تفصیل نہیں بتا سکتا۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ برطانیہ یمن کی لڑائی میں براہ راست شامل نہیں، یمن کے معاملے پر سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں۔