2 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:19
’’فاسٹ اینڈ فیوریئس 7‘‘کل سے سینماؤں میں دھوم مچائے گی
جیو نیوز - لاس اینجلس..........ہالی ووڈبلاک بسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے سلسلے کی ساتویں فلم ’’فیوریس سیون‘‘ کل سے دنیا بھر کے سینماؤں میں دھوم مچائےگی۔ ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر سنیما گھروں میں دھوم مچانے اور فلم بینوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے۔ کرائم تھرلر فلم ’’فیورئس 7‘‘ کارحادثے میں ہلاک ہونے والے پال واکر کی آخری فلم ہے۔ تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی دکھائیں گے بھر پور ایکشن۔ فلمی پنڈتوں کا خیال ہے کہ ایکشن کے شہنشاہ اورخطروں کے کھلاڑی باکس آفس پر پھر لے جائیں گے بازی۔ فاسٹ اینڈ فیو ریس کے دیوانے تیاری کرلیں، کیوں کہ فلم ’’فیورئس 7‘‘ ریلیز ہونے میں صرف ایک دن رہ گیا ہے۔