تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:15

نیویارک میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کا الزام، 2خواتین گرفتار

جیو نیوز - نیویارک........امریکا کے شہر نیو یارک میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں خواتین داعش سے متاثر ہیں اور نیویارک میں بم دھماکا کرنا چاہتی تھیں۔ ایف بی آئی کے آپریشن کے دوران معلوم ہوا کہ عوام کے لیے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ دونوں خواتین مبینہ طور پر دھماکا خیز مواد تیار کر رہی تھیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کا منصوبہ کہاں تک پہنچا تھا۔ دونوں خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان کو جمعرات کو وفاقی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.