تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:15

کینیا یونیورسٹی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 147 ہوگئی

جیو نیوز - نیروبی........کینیا میں یونیورسٹی پر شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 147ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے 15گھنٹے بعد چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ حملہ صومالیہ کی سرحد کے قریب کینیا کے شہر گیریسا کی یونیورسٹی پر جمعرات کی صبح کیا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے بم دھماکے اور شدید فائرنگ کی۔ اس دوران پانچ سو ستاسی طلبہ کو بازیاب کرایا گیا، جن میں سے اُناسی 79 زخمی ہیں۔ پولیس چیف نے اعلان کیا ہے کہ صومالیہ کی سرحد سے متصل کینیا کی چار ریاستوں میں رات کو کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.