تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:15

شام جانے والا برطانوی خاندان ترکی میں پکڑا گیا

جیو نیوز - شام........شام جانے والا برطانوی خاندان ترکی میں پکڑا گیا ہے۔ ان میں ایک نوجوان وحید احمد لیبر پارٹی کے کونسلر شکیل احمد کا بیٹا ہے۔ روچ ڈیل برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کے 9افراد ترکی کے راستے شام جارہے تھے، جنہیں ترک سکیورٹی اہلکاروں نے سرحدی علاقے سے حراست میں لے لیا۔ ان میں تین مرد، دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ قافلے میں شامل 21سالہ وحید احمد نے بتایا کہ وہ برطانوی لیبر پارٹی کے قابل احترام کونسلر شکیل احمد کا بیٹا ہے۔ کونسلر شکیل احمد ایک بیکری کی ڈلیوری وین کے ڈرائیور ہیں۔ انہوں نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ وہ اس اطلاع سے سخت پریشان اور صدمے میں ہیں کہ ان کے بیٹے پر انتہا پسند ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے۔ شکیل احمد کا کہنا ہے کہ جہاں تک انہیں علم ہے، پکڑے گئے لوگ چھٹیاں منانے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ لوگ جلد از جلد برطانیہ واپس آئیں تاکہ اصل حقیقت کا علم ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.