تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:48

شہزادہ ہیری نے اسپٹ فائر اڑا کر معذور فوجیوں کیلئے اسکالر شپ لانچ کردی

جیو نیوز - لندن.......برطانوی شہزادہ ہیری نے اسپٹ فائر اڑا کر معذور فوجیوں کے لیے اسکالر شپ لانچ کردیا ہے۔ خطروں کے کھلاڑی برطانوی شہزادہ ہیری نے جنوبی انگلینڈ کی کاونٹیز گڈوڈ سے ایسل آف وائٹ تک اسپٹ فائر اڑایا۔ شہزادہ ہیری کے خیراتی ادارے کی جانب سے جاری یہ ویڈیو پچھلے سال فروری کی ہے۔ لیکن یہ ویڈیو اسپٹ فائر اسکالر شپ حاصل کرنے والے دو معذور فوجیوں کی شہزادہ ہیری سے ملاقات کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ جس میں شہزادہ ہیری اسپٹ فائر پر مسکراتے ہوئے تندو تیز ہواؤں میں اڑ رہے ہیں۔ پرنس ہیری کا کہنا تھا کہ پہلی بار اسپٹ فائر سے لینڈنگ کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.