تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:47

دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

جیو نیوز - ویٹی کن سٹی........ پاکستان کی طرح دنیا بھرمیں بھی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، اس سلسلے میں خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسٹرکی تقریبات کا آغاز ویٹی کن سٹی میں روایتی گھنٹیاں بجا کر کیا گیا۔ امریکی ریاست لوزیانہ LOUISIANA میں بچوں کےلئے کی گئی ایسٹر ایگز کی برسات، وہ بھی ہیلی کاپٹر سے۔ اس انوکھی تفریح سے بچوں بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔یوکرین میں اس دن کو یادگار بنانے کے لئے مختلف رنگوں سے سجے ایسٹر ایگز کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ کینیا میں بھی سیکڑوں مسیحی افراد نے ایسٹر کی خصوصی عبادات میں شرکت کی۔ گریسیا یونی ورسٹی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے سبب ملک بھر کے گرجا گھروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھارت کےمختلف شہروں میں بھی ایسٹر پر تقریبات منعقد کی گئیں، اس موقع پر خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.