5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:4
دنیا کے جھگڑے ختم کیے جانے چاہییں، پوپ فرانسس
جیو نیوز - ویٹی کن سٹی..........کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ عراق اور شام میں انسانی جانوں کے زیاں کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جائیں۔ یہ بات انہوں نے ایسٹر کے موقع پر ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ پوپ فرانسس نے کینیا کی گریسا یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے طلبا کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے امن کو فروغ ملے گا اور دنیا مزید محفوظ ہوگی۔