تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:32

یمنی باغیوں نے عدن میں سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا

جیو نیوز - صنعا..........یمن کے شہر عدن میں باغیو ں نے سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ دیگر ممالک کا یمن سے اپنے شہریوں کو نکالنے کےلئے آپریشن جاری ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق باغیوں نےعدن میں واقع سرکاری عمارتوں سمیت متعدد عمارتوں کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ دیگرعمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے درجنوں شہری گھربارچھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوچکے ہیں۔ عدن میں باغیوں اور حکومت کے حامیوں کے خلاف جھڑپوں میں 185 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر کےممالک اپنے شہریوں کو یمن سے بحفاظت نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بھارتی بحری جہاز 441 افراد کو لےکر افریقی ملک جبوتی پہنچ گیا ہے، جبکہ روس کا طیارہ 160 افراد کو لیکر ماسکو پہنچ گیا۔ طیارے میں سوار افراد کا تعلق روس، یوکرین، ازبکستان، تاجکستان، کرغستان،کیوبا، عراق اور یمن سے ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے یمن میں جاری حملے روکنے کے لئے قرارداد پیش کی تھی جس پر خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.