تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اپریل 2015
وقت اشاعت: 19:31

امریکی شہر واشنگٹن میں کئی اہم عمارتوں کی بجلی غائب

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی شہر واشنگٹن میں کئی اہم عمارتوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس،کیپٹل ہل، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ انصاف کو بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی بجلی جانے سے یومیہ بریفنگ روکنی پڑی جبکہ میٹرو ریل اسٹیشنز میں بھی بجلی کا تعطل ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بجلی جانے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.