تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:16

روس: ایٹمی آبدوز میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جیو نیوز - ماسکو......روس کے شپ یارڈ میں ایک ایٹمی آبدوز میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ روس کے شمالی صوبے میں واقع ایک شپ یارڈ میں کھڑی ایٹمی آبدوز پر مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران آبدوز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ایک خبر ایجنسی کے مطابق آگ آبدوز کے انسولیشن میں لگی جس نے20 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایٹمی آبدوز میں آگ لگنے سے قبل ایٹمی بجلی گھر کو بھی بند کیا جاچکا تھا، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.