8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:59
ایتھنز: جھڑپوں میں کئی گاڑیوں اور کچرہ کنڈیوں کو آگ لگا دی گئی
جیو نیوز - ایتھنر.......یونان کے دارلحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے پولیس سے جھڑپوں کے بعد کئی گاڑیوں اور کچرہ کنڈیوں کو آگ لگا دیا ہے۔ یونان کے دارلحکومت ایتھنز کی سڑکیں اس وقت میدان جنگ بن گئیں، جب مظاہرین کا ایک گروپ جیلوں کے ہائی سیکیورٹی کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔ اسٹبلشمنٹ مخالف ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی تو مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور پیٹرول بموں سے حملے کیے، جبکہ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور کئی کاروں اور کچرہ کنڈیوں کو آگ لگا دی۔