تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:59

امریکی ریاست الینوئس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7افراد ہلاک

جیو نیوز - نیویارک......... امریکی ریاست الینوئس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ امریکی فیڈرل ایویشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق نجی چھوٹا طیارہ انڈیانا سے الینوئس آرہا تھا کہ اس دوران بلومنگٹن میں ایئرپورٹ کے رن وے پر پہنچتے ہوئے دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں الینوئس اسٹیٹ یونیورسٹی ایتھلیٹک ڈپارٹمنٹ کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مکلین کائونٹی میں کھیت میں طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا ہے اور ریسکیو اہلکار حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.