تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:19

امریکا:بجلی کا بریک ڈائون ،وائٹ ہائوس میں اندھیرا چھاگیا

جیو نیوز - واشنگٹن ......امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بجلی کا بریک ڈائون ہوگیا جس کےباعث وائٹ ہائوس میں بھی اندھیرا چھاگیا۔ امریکی شہر واشنگٹن میں کئی اہم عمارتوں کی بجلی غائب ہوگئی ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بجلی کے بریک ڈائون کے باعث وائٹ ہائوس ، کیپٹل ہل، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، محکمہ خارجہ کو بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔ بجلی جانے کے سبب امریکی محکمہ خارجہ کو بریفنگ روکنی پڑی جبکہ میٹرو ریل اسٹیشنز میں بھی بجلی کا تعطل ہوا ہے۔ بریک ڈائون کے سبب واشنگٹن سے لے کر میری لینڈ تک کے علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔بجلی نہ ہونے کے باعث واشنگٹن میں عجائب گھروں کو جانے والے سیاحوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ واشنگٹن کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن میں خراب کے سبب والٹیج میں اچانک کمی ہوئی جس کے سبب بجلی فراہمی میں تعطل آیا ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے اندر بجلی فراہمی بحال کردی گئی تھی، دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاوس جوش ارنسٹ نے بجلی کے بریک ڈاون کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کا بریک ڈوان کسی سیکیورٹی بریچ کا نتیجہ نہیں تھی اور نہ ہی اسے دہشتگردی سے جوڑا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.