8 اپریل 2015
وقت اشاعت: 20:4
یمن سے کراچی آنیوالے 11 بھارتی وطن پہنچ گئے،مودی کا اظہار تشکر
جیو نیوز - ئی دہلی.........یمن سے پاکستان لائے گئے 11 بھارتی باشندے خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت پہنچ گئے، پاکستانی تعاون پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے 11 بھارتیوں کو نئی دلی لے جایا گیا۔ بھارت پہنچنے پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے اُن کا استقبال کیا۔ بھارتی شہریوں کو پی این ایس اصلت سے یمن سے پاکستان لایا گیا تھا۔ ہم وطنوں کے پہنچنے پر بھارتی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاہے۔